پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت سے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ

شائع 23 اپريل 2020 01:38pm

 پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا۔ڈاکٹرز  کہتے ہیں نماز تراویح کے حوالے سے کئے گئے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جائے۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ حکومت سعودی عرب، دبئی اورترکی سمیت دیگرمسلم ممالک کی طرز پر فیصلےکرے۔ پاکستان کی صورتحال اس وقت امریکا سے بھی خراب ہے۔حکومت ایسے فیصلے نہ کرے کہ ڈاکٹروں کو علاج سڑکوں پر کرنا پڑے۔

پی ایم اے کے صدر نے حکومت اور علما سے نماز تراویح کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدے پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نماز تراویح کے دوران سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ممکن نہیں۔ پاکستان کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے۔

ڈاکٹر اشرف نظامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کا ابھی تک کوئی علاج نہیں ہے۔اس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط اور صرف احتیاط ہے۔